• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 80 پوائنٹس کم ہوکر 47793 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں انڈیکس 256 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح 47 ہزار 691 رہی۔

حصص بازار میں آج 31 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11 ارب روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ارب روپے کم ہو کر 8 ہزار 363 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین