• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانسہرہ، پسند کی شادی پر لڑکی کے والد نے بیٹی اور داماد کو قتل کردیا

مانسہرہ( نمائندہ جنگ ) تھانہ صدر مانسہرہ کے علاقے سانڈے سر میں پسند کی شادی پر لڑکی کے والد نے بیٹی اور داماد کو قتل کردیا۔ مقدمہ درج ، 6 مبینہ ملزمان گرفتار۔10روز قبل ضیا ء الرحمن نے 18 سالہ سمیرا سے کورٹ میرج کی،ایک روز قبل لڑکی کے والد نے جر گہ کے لئے دونوں کو گھر بلایا، پولیس تھانہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق 24سالہ مقتول ضیاء الرحمٰن کے والد محمد بشیر نے رپورٹ درج کرائی کہ دس روز قبل اس کے بیٹے نے 18 سالہ سمیرا سے کورٹ میرج کی ، وقوعہ سے ایک روز قبل لڑکی کے والد نے صلح صفائی اور راضی نامہ کے بہانے دونوں کو جرگہ کی صورت اپنے گھر بلایا اور انہیں گلے میں پھندا ڈال کر تشدد کے بعد موت کے گھاٹ اتارا۔ پولیس نے قادر زمان۔ صفدر زمان۔ خانی زمان اور منصف سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا اور اعلیٰ حکام کے دباوُ پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 6 مبینہ ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

تازہ ترین