• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے صفائی مہم، 87ہزار اوجھڑیاں، آلا ئشیں تلف

اسلام آ باد، راولپنڈی ( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پرڈائریکٹوریٹ آف سینی ٹیشن اور شعبہ ایم پی او نے اسلام آباد میں اس سال قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیاں اور دیگر آلائشیں اٹھانے کےلئےخصوصی انتظامات کئےاور تقریباً 87000 سے زائدقربانی کے جانوروں کی اوجھڑیاں اور دیگر آلائشوں کوبروقت اٹھانےاورمحفوظ طریقے سے تلف کرنیکا آپریشن کیا جن کا وزن تقریباَ 17000 ٹن بنتا ہے, اس ضمن میں 40 مختلف مقامات پر80 سے زائد گہرے گڑھے کھودے گئے، جہاں پر حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق قربانی کے جانوروں کی اوجڑیاں اور دیگر آلائشیں کو تلف کیا گیا۔ شعبہ سینی ٹیشن اور ایم پی او کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں تھیں تقریباً 2000سے زائد افراد پر مشتمل عملہ خاکروب، سپروائزری سٹاف اور افسران نے اپنے فرئض سر انجام دیئے۔عید آپریشن مکمل ہونے پر شہر بھر سے خون اور دیگر آ لائشوں کے نشانات کو دھویا گیا اور ان جگہوں پر چونے کا استعمال بھی کیا گیا تاکہ شہر کے ماحول کو صاف رکھا جا سکے۔
اسلام آباد سے مزید