• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باہمی مشاورت سے پارٹی امور کو چلایا جائے‘ ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ نے عید ملنے والوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فیڈریشن کی سیاست کرنے والی جماعت مسلم لیگ (ن) کا انتخاب اس لئے کر چکے تھے کہ یہ پاکستان کی خالق جماعت ہے ورنہ اور بھی جماعتیں ہیں ہمیں نواز شریف ‘ شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد ہے مرکزی قیادت کا ایک المیہ یہ ہے کہ وہ صرف صوبے کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے علاوہ کسی کو بھی نہیں جانتے جو ایک المیہ ہے ،صوبے کے ورکروں اور تنظیم کا مرکز کو کچھ معلوم نہیں ،ہونا تو یہ چاہئے کہ مرکزی رہنما یہاں آئیں اورپارٹی مشکلات کو دیکھیں ،کارکنوں اور تنظیموں سے ملیں تاکہ انہیں معلوم ہوسکے کہ یہاںکی کیا صورتحال ہے مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں کیا جاتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں مسلم لیگ(ن) کو آئینی اور تنظیمی انداز میں اورباہمی مشاورت سے آگے بڑھایا جائے ۔پسند اور نا پسند کی وجہ سے بچاکچا ڈھانچہ بھی تباہ ہونے کا خدشہ ہے پارٹی کے مفاد میں اجتماعی فیصلے ضروری ہے کسی بھی ضلع کی تنظیم کو فیصلے سے دور نہ رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پارٹی مشکلات سے دوچار ہے ہمیں تمام ضلعوں میں پارٹی کو مشکلات سے نکالنے کیلئے سیاسی طور پرکام کرنے کی ضرورت ہے ۔
تازہ ترین