ایک ماہ تک کشمش بھگو کر کھانے سے صحت پر حیران کن اثرات
کشمش ایک چھوٹی، میٹھی اور حیرت انگیز غذائیت رکھنے والی چیز ہے، جسے میٹھی اشیا میں ڈالنا زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ اسے برصغیر کے بہت سے گھروں میں رات بھر پانی میں بھگو کر صبح کھانے کا رواج عام ہے، کیونکہ اس طرح یہ صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔ اس حوالے سے ماہرین نے اسکے ممکنہ اثرات، چند ضروری احتیاط اور اسے بھگو کر تیار کرنے کے طریقے بتائے ہیں۔