• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو اولمپکس پر بھی سائبر حملوں کا خدشہ

امریکی خفیہ ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے اولمپک کھیلوں کو نشانہ بنانے کے لیے سائبر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ایف بی آئی نے متنبہ کیا ہے کہ ہیکرز رواں ماہ اولمپک مقابلوں کو نشانہ بناتے نظر آئیں گے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اولمپک کھیلوں کا آغاز ہوا ہے جس کے ساتھ ہی دنیا بھر کے اربوں افراد کورونا وبا کی وجہ سے ایک سال کی تاخیر کے بعد کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

اب ایف بی آئی نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لوگوں کے اس بڑے اجتماع پر سائبر حملوں کا خدشہ ہے، اولمپک کھیلوں پر بھی سائبر حملے اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رنگارنگ تقریب کے ساتھ ٹوکیو اولمپکس کا باضابطہ آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب میں رنگ و نور کی برسات کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

پاکستان سمیت 206 ملکوں کے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔ جاپان کے شہنشا نے مقابلوں کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا، ٹینس اسٹار ناومی اوساکا نے اولمپک کی مشعل روشن کی۔

تازہ ترین