تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں اسکردو ایئرپورٹ پر 6 شیڈول پروازوں نے لینڈنگ کی ہے۔
اسکردو ایئرپورٹ پر آج 2 پروازیں کراچی سے پہنچی ہیں۔
لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور فیصل آباد سے بھی ایک ایک فلائٹ اسکردو ایئرپورٹ پہنچی۔
بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کے سابق بوائے فرینڈ اداکار ویر پہاڑیہ کیسے اداکارہ تارا ستاریا کے قریب آئے؟ کیسے دونوں میں محبت ہوئی، انہوں نے یہ راز کھول دیا۔
سلطان گولڈن کے بیٹے عمر گولڈن نے کہا کہ کوشش ہے کہ اپنے والد کا نام مزید آگے لے کر جاؤں۔
جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج آف روڈ ریلی کی اے کیٹیگری میں علی مگسی نے سبقت حاصل کر لی۔
ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی اپنے دورۂ بھارت میں بدنظمی کے باعث الجھن کا شکار نظر آئے، جس کی وجہ سے 22 منٹ میں ہی تقریب ختم کرنا پڑ گئی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سرکار کے نظام کو بہترین ہونا چاہیے، مگر ایسا نہیں ہے، ہر شعبہ طبقاتی نظام بنتا جا رہا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے زیادتی کیس میں ملزم کی سزا 20 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی۔
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کلکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران پیدا ہونے والی بدنظمی پر عالمی فٹبال اسٹار اور ان کے مداحوں سے عوامی معذرت کر لی۔
سلطان گولڈن نے 2022 کا عالمی ریکارڈ تیز ترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ توڑ دیا۔
تین روزہ ’گوٹ ٹور‘ کے سلسلے میں بھارت پہنچنے والے ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے کلکتہ میں اپنے 70 فٹ بلند مجسمے کی نقاب کشائی کی۔
نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز شریک ہوئے۔
بلوچستان کے گورنر جعفر مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین آج زندگی کے ہر شعبہ میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں، لڑکیوں نے مستقبل میں صرف کچن نہیں بلکہ ملک کا مستقبل سنبھالنا ہے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں بس کے بریک فیل ہونے پر خاتون مسافر نے چلتی بس سے چھلانگ لگا دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے، یہ اضافی شرط نہیں عملی اقدام ہے۔
عدالت نے سزا بڑھانے کے لیے دائر درخواست بھی خارج کر دی۔