• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، سلمان صفدر

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

فرینڈ آف کورٹ کے طور پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ انہوں نے بانی کی صحت پر کوئی بیان نہیں دیا، ہرگز نہیں دیا، اگر کسی نے ان کے لفظ ’’ٹھیک‘‘ کی غلط تشریح کی ہے تو مس رپورٹنگ کی ہے۔

سلمان صفدر نے کہا کہ میں نے جو بھی وہاں دیکھا ہے اور جو بھی انٹرایکشن ہوا، وہ سب سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی اپنی رپورٹ میں لکھ دیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ میں  نے عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی، سیل کا معائنہ بھی کیا، لیکن بانی کی صحت سے متعلق پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور بانی کی بہن علیمہ خان کو بھی کچھ نہیں بتایا اور انہوں نے میری پوزيشن سمجھتے ہوئے اس کا برا نہیں منایا۔

خیال رہے کہ سلمان صفدر نے گذشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے عدالتی حکم پر ملاقات کی تھی، اڈيالہ جیل کے باہر میڈيا نے سوال پوچھا، بانی پی ٹی آئی کی کیسی صحت ہے، جس پر سلمان صفدر کا جواب تھا ’’ٹھیک‘‘۔

سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔

قومی خبریں سے مزید