• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازالدین صدیقی کی جانب سے تہاڑ جیل میں قید راجپال یادیو کی خاموش مالی معاونت

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی نے جیل میں قید مالی بحران کے شکار اداکار راجپال یادیو کی ایک بار پھر مالی مدد کی ہے۔ 

واضح رہے کہ راجپال یادیو ان دنوں ایک چیک باؤنس کیس میں جیل میں ہیں اور مالی پریشانیوں کا شکار ہیں

سوشل میڈیا پر یہ الزامات زیر گردش ہیں کہ انکے قریبی دوست اداکار نوازالدین صدیقی نے مشکل وقت میں اپنے انکا ساتھ نہیں دیا، تاہم نوازالدین صدیقی کے قریبی ذرائع نے ان دعووں کو مسترد کر دیا۔

نوازالدین صدیقی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ہمیشہ کی طرح وہ اس بار بھی مشکل وقت میں خاموشی سے ان کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ نوازالدین نے ان کی مدد کی ہو۔ اس سے قبل بھی وہ انھیں 10 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کر چکے ہیں۔ 

نوازالدین ہمیشہ ایسے اقدامات کی تشہیر کرنا پسند نہیں کرتے اور لوگوں سے اس کا ذکر نہیں کرتے، بلکہ انہوں نے اس بار بھی خاموشی سے مدد کی ہے۔ 

واضح رہے کہ راجپال یادیو نے کئی موقعوں پر نوازالدین صدیقی کے ساتھ اپنی محبت اور دوستی کا ذکر کیا ہے۔ اسی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کی کہ مشکل وقت میں انھوں نے راجپال کا ساتھ نہیں دیا۔

ایک پرانے انٹرویو میں نوازالدین صدیقی نے بتایا تھا کہ جب راجپال کا اچھا وقت تو وہ جدوجہد کرنیوالے بہت سے لوگوں کی مدد کرتے اور انھیں کھلاتے پلاتے تھے۔ انھوں نے ہمارے مشکل وقت میں مدد کی اور اس حوالے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ 

انکا گھر ایک لنگر خانہ تھا جہاں ہر کوئی کھانے کے لیے جاسکتا تھا، ویسے تو وہ مذاق کرتے نظر آتے ہیں لیکن وہ بہت حساس انسان ہیں۔ 

یاد رہے کہ راجپال یادیو نے حال ہی میں عدالتی حکم پر خود کو تہاڑ جیل کے حوالے کیا جہاں پر وہ دس برس پرانے ایک چیک باؤنس کیس میں قید ہیں۔ 

دریں اداکار سونو سود اور گرمیت چوہدری نے ان کی مدد کی اپیل کی ہے جبکہ فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز نے بدھ کو انڈسٹری پر زور دیا کہ وہ راجپال کا ساتھ دیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید