• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین گروپ کا اجتماع ملتوی کردیا گیا


حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر سے قائم جہانگیر ترین گروپ نے اپنا اجتماع ملتوی کردیا ہے۔

جہانگیر ترین گروپ کا اجتماع 2 ، 3 اگست کو شیڈول تھا، جسے اب ملتوی کردیا گیا ہے۔

ترین گروپ کے ارکان اسمبلی نے کہا کہ نتھیا گلی وزٹ کا مقصد تفریح تھا، اس کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تھا۔

ارکان اسمبلی نے مزید کہا کہ میڈیا نے نتھیا گلی کے اس وزٹ کو مشاورتی اجلاس کے طور پر لیا جو درست نہیں۔

ترین گروپ کے ارکان نے یہ بھی کہا کہ میڈیا کی طرف سے غلط رپورٹ سامنے آنے پر یہ تفریحی ٹرپ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید