• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخت محنت کے نتیجے میں 9 کلوگرام وزن کم کرلیا ہے، سمیرا ریڈی

ممبئی(این این آئی) بولی وڈ کی اداکارہ سمیرہ ریڈی نے کہا ہے کہ میں نے اپنا وزن 9 کلو کم کرلیا ہے، اس حوالے سے ان کی نئی پوسٹ پر معروف مصنفہ، فلمساز اور تھیٹر ڈائریکٹر طاہرہ کشیب نے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔سمیرا ریڈی نے اپنے انسٹا گرام پر فٹنس فرائیڈے کے زیر عنوان اپنے فالوورز کیلئے اس پوسٹ کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ سمیرا نے حال ہی میں اپنی ورکنگ آئوٹ کا آغاز کیا تھا تاکہ دیوالی سے قبل اپنا وزن کم کرسکیں۔اب انہوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ان کی سخت محنت کے نتیجے میں انہوں نے نو کلوگرام وزن کم کیا ہے۔سمیرا نے مزید بتایا کہ انکا اس وقت وزن 83 کلو گرام ہے اور انہوں نے مزید آٹھ کلوگرام وزن کم کرنے کا ہدف سامنے رکھا ہے اور وہ اپنا وزن 75 کلوگرام تک نیچے لائیں گی۔

دل لگی سے مزید