• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا پہلی بار پی ایس ایل کو جنوری میں شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی(نمائندہ جنگ)پاکستان سپر لیگ کو بھارتی لیگ آئی پی ایل کے دوران نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فروری کے آخرمیں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو ممکن بنانے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاریخ میں پہلی بار پی ایس ایل کو جنوری میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔اس سے قبل پی ایس یل کے ساتوں ایڈیشن فروری میں شروع ہوئے تھے۔اگر آسٹریلوی سیریز کے بعد پی ایس ایل کرائی جاتی تو خدشہ تھا کہ ٹورنامنٹ کے میچ آئی پی ایل سے متصادم ہوجاتے اور کئی بڑے کھلاڑی آئی پی ایل میں مصروف ہوتے۔پی ایس ایل کے میچ آسٹریلوی بگ بیش سے متصادم ہوں گے۔ذرائع کہنا ہے کہ جنوری فروری میں موسم کی وجہ سے کراچی میں ہی پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن ہونے کا زیادہ امکان ہے جبکہ یو اے ای کا وینیو بھی خارج از امکان نہیں ہے آسٹریلوی ٹیم کے شیڈول ٹور سے قبل پندرہ فروری سے پہلے پی ایس ایل کا ایڈیشن ختم کرنا ہے اس لئے یو اے ای میں بھی ایونٹ کی منصوبہ بندی کی جا سکتی ہے۔توقع ہے کہ کراچی اور لاہور17,17میچوں کی میزبانی کریں گے۔فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ہفتے کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ پاکستان سپر لیک کا ساتواں ایڈیشن اگلے برس جنوری فروری میں ہو گاپاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان اتفاق رائے ہو گیاہے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان جمعہ کو ٹیلی کانفرنس ہوئی جس کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن جنوری فروری میں کرانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان اتفاق رائے ہوا ہے ٹیلی کانفرنس میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور سی او او سلمان نصیر نے شرکت کی۔ جی ایم کمرشل عمران احمد خان اور پی ایس ایل سنیئر جی ایم آپریشنز عثمان واہلہ بھی شریک ہوئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان نئے کمرشل رائٹس اور اس کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی جبکہ رائٹس کے ایویلیوایشن کے فریم ورک کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام فرنچائزز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اسپورٹس سے مزید