• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس گیمز، دل برداشتہ شائقین نے افتتاحی تقریب کے ٹکٹ جلادیئے

ٹوکیو( جنگ نیوز) ٹوکیو میں کئی سو شائقین نے جنہوں نے اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب کے ٹکٹ خریدے تھے کورنا کے باعث اسٹیدیم میں داخلے پر پابندی کے بعد دل برداشتہ ہوکر افتتاحی تقریب کے موقع پر اسٹیدیم کے اسےباہر نذر آتش کردیا، حالانکہ منتظمین نے ان ٹکٹوں اور رقم کی واپسی کا اعلان کیا تھا،جاپانی میڈیا کے مطابق ان لوگوں کا کہنا تھا کہ برسوں اس مناظر کو براہ راست اسٹیڈیم میں دیکھنے کی تیاری کی تھی مگر اس فیصلےسے مایوسی ہوئی، شائقین نے پابندی لگانے کے اقدام کے بعد اپنے فون پر اولمپک اسٹیڈیم کے باہر افتتاحی تقریب دیکھی،ایک بڑے تاجر نے ہزار کے لگ بھگ ٹکٹ جلائے اور کہا کہ یہ اس نے اپنی فیملی اور آفس کے عملے کے لئے خریدے تھے، اس نے روتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔افتتاحی تقریب میں جب آتش بازی شروع ہوئی تو اسٹیڈیم کے باہر موجود ہجوم نے خوشی منائی اور نعرے بلند کئے۔

اسپورٹس سے مزید