• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کے 19 جج پنجاب کی 19 پبلک یونیورسٹیوں کے سنڈیکیٹ ممبر مقرر

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے19 ججوںکوپنجاب کی 19 پبلک یونیورسٹیوں کا سنڈیکیٹ ممبر مقرر کر دیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی پنجاب یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ ممبر ہوں گے، لاہورہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی،جسٹس شجاعت علی خان گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ، ،جسٹس عائشہ اے ملک کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی،جسٹس شاہد وحید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ،جسٹس علی باقر نجفی یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد ،جسٹس مس عالیہ نیلم لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی ،جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر اسلامیہ یونیورسٹی ،جسٹس صداقت علی خان پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی ، جسٹس شمس محمود مرزا یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور،جسٹس مرزا وقاص رئوف یونیورسٹی آف ا نجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ،جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نواز شریف یونیورسٹی ایگریکلچر ملتان،جسٹس شہباز علی رضوی بہائوالدین یونورسٹی ،جسٹس شاہد جمیل اور جسٹس فیصل زمان خان یونیورسٹی لا ءکالج ، جسٹس مسعود عابد نقوی ، جسٹس محمد اقبال گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے لاء ڈیپارٹمنٹ کے ممبر،جسٹس شاہد کریم لاہور یونیورسٹی کےممبر بورڈ آف ٹرسٹیز اورجسٹس شہرام سرور نیشل کالج آف آرٹس کے ممبر بورڈ آف گورنر مقرر کردئیے گئے۔
لاہور سے مزید