• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ویو پر پھنسےجہاز کو نکالنے آج ٹیمیں پہنچ رہی ہیں، علی زیدی


وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سی ویو کراچی پر پھنسے ہوئے جہاز کو نکالنے کے لیے آج ٹیمیں پہنچ رہی ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ بحری جہاز سے تیل کے رساؤ سے بچنے کے انتظامات کرلیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاز کے کپتان نے مدد کے لیے کال نہیں دی تھی۔

یاد رہے کہ کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کے لیے نیشنل میری ٹائم ڈیزاسٹر کنٹیجنسی پلان فعال کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین