• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی صحت پر ناویا نویلی کے انٹرویو سے امیتابھ بچن اور دیگر مسرور

بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کی نواسی ناویا نویلی نندا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے ذریعے اپنے نانا امیتابھ بچن، ماموں ابھیشک بچن، دوست سہانا خان اور دیگر بہت سارے لوگوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

 23 سالہ ناویا نویلی، آرا ہیلتھ کی شریک بانیوں ملیکہ ساہینی، اہلیا مہتہ اور پراگیا سابو کے ساتھ ہندوستان ٹائمز  سنڈے فیچر، ایچ ٹی برنچ میں شریک ہوئیں اور خواتین کی صحت کے حوالے سے گفتگو کی۔ 

ناویا نویلی نے میگزین کے اس سرورق کو اپنے انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آئیے خواتین کی صحت پر گفتگو کریں، اور اس گفتگو کو آسان، قابل حل اور قابل رسائی بنائیں۔

 انکا مزید کہنا تھا کہ اس عمل کو اس وقت تک جاری رکھا جائے جب تک اس سے جڑی سماجی لعنت کو ختم نہیں کردیا جاتا اور خواتین کی حفظان صحت کے حوالے سے لینڈ اسکیپ کو تبدیل نہیں کردیا جاتا۔ 

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا اس انٹرویو کو حیرت انگیز قرار دیا۔ جبکہ ان کے نانا اور ماموں سمیت بہت سارے لوگوں نے انکے اس پوسٹ کو سراہا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید