• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر یوں نے سچے سفیر اور دلیر وکیل کے حق میں فیصلہ سنا دیا ، فرخ حبیب

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ کشمیر کے عوام نے انتخابات میں اپنے سچے سفیر اور دلیر وکیل کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے، وزیراعظم عمران خان بطور سچے سفیر اور دلیر وکیل ہر سطح خاص طور پرعالمی فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ مثالی انداز سے پیش کرکے انکے دل جیت چکے ہیں،کشمیر کی عوام نے آرا یس ایس کی انتہا پسندانہ سوچ کیخلاف بات نہ کرنے والی ن لیگ کو فل سٹاپ لگادیا ہے،مریم صفدر اورمودی کے یاروں کی شکست واضح ہوگئی ، اب ان لوگوں نے کھسیانی بلی بن کر کھمبا نوچنا شروع کردیاہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹس میں فرخ حبیب نے کہاکہ گلگت بلتستان کی طرح کشمیر میں مودی کے یاروں، کرپشن، منی لانڈرنگ، جعلی اکانٹس اور سرٹیفائیڈ جھوٹوں کو بدترین شکست ہوگئی، وزیراعظم عمران خان بطور سچے سفیر اور دلیر وکیل ہر سطح خاص طور پرعالمی فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ مثالی انداز سے پیش کرکے انکے دل جیت چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مریم صفدر اورمودی کے یاروں کی شکست واضح ہوگئی آپ نے کھسیانی بلی بن کر کھمبا نوچنا شروع کردیاہے۔کشمیر کی عوام نے آرا یس ایس کی انتہا پسندانہ سوچ کیخلاف بات نہ کرنے والی ن لیگ کو فل سٹاپ لگادیا ہے۔

تازہ ترین