• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 4 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیئے گئے

شہر قائد کراچی کے چار اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔

کراچی کے چار اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل ہونے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق آصف جان صدیقی ڈپٹی کمشنر ایسٹ جبکہ ایم بی دھاریجو ڈپٹی کمشنر کورنگی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق  شہریار گل ڈپٹی کمشنر غربی اور طحہ سلیم ڈپٹی کمشنر سینٹرل کراچی تعینات  کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید