• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کے قریب کشتی ڈوب گئی، 45 تارکین وطن کو بچا لیا گیا

ایتھنز ( نیوز ڈیسک) بحیرۂ روم کے جزیرہ کریٹ کے جنوب مشرقی سمندر میں شامی اور عراقی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی۔ جزیرہ کریٹ کے قریب یہ حادثہ ترکی کی سمندری حدود میں پیش آیا۔ کشتی پر 45 مہاجرین سوار تھے، جنہیں بچا لیا گیا۔ یہ تارکین وطن اٹلی جانے کی کوشش کے دوران ایندھن ختم ہونے اور طوفان کی زد میں آنے کے باعث حادثے کا شکار ہوئے۔
تازہ ترین