• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے راجہ سجاد کے بھائی اعجاز حسین وفات پا گئے

مانچسٹر ( نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کےصدر راجہ سجاد کے بڑے بھائی راجہ اعجاز حسین قضائے الہٰی سے وفات پا گئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ مرحوم کی وفات پر برطانیہ کے صدر زبیر گل ،شیڈو وزیر راجہ افضل خان، مسلم لیگ ن کے عہدیدار راجہ جلیل الرحمن ،چوہدری عبد الکریم، بیرسٹر امجد، راجہ ملک، صاحبزادہ وقار بیگ قادری، قاری پیر مزمل شاہ جماعتی، قاری جاوید اختر چشتی، استاد محمد صفدر،امام سبطین ،راجہ اشتیاق، راجہ محمد سلیم، کونسلر عابد چوہان، کونسلر نعیم الحسن، امجد مغل، گلزار خان، خالد لطیف چوہدری، نصیر احمد ساہیوالی، غلام مصطفی مغل ،ہارون افضل کھٹانہ، حاجی عبدالغفار، محمد صفدر بلوچ ،طلعت گوندل، اقبال سندھو، محبوب خان، لارڈ واجد خان کےعلاوہ دیگر سیاسی ،سماجی، اورکاروباری حضرات نے راجہ سجاد حسین کے ساتھ ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اورمرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔
تازہ ترین