• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلاسگومیں پاکستانی خاندانوں کے 3افراد ڈوب کرجاں بحق

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) گلاسگو میں دو پاکستانی خاندانوں کے تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، واقعات کے مطابق گونگلاسگو کے 41سالہ عاصم ریاض اور ان کے دوست رانا حارث علی مشہور تفریحی مقام لاک لیمنڈ کے پل پٹ راک آرڈلوئی میں پکنک منا رہے تھے کہ بدقسمتی سے عاصم ریاض، وارث علی کے بیٹے 9؍سالہ حارث علی اور وارث علی کی یورپین نژاد بیوی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ عاصم ریاض کے سات سالہ بیٹے ایک گورے شخص نے پانی میں ڈوبنے سے بچا لیا تھا اوروہ اب اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں۔اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی سروسز فوراً موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے بعدازاں تینوں مرحومین کی لاشیں پانی سے نکال لیں۔ عاصم ریاض کا تعلق باغبان پورہ لاہور سے تھا۔
تازہ ترین