• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی، 12 لاکھ سیاحوں کی پرفضا پہاڑی مقامات پر آمد

پشاور، سو ا ت ( نمائندہ جنگ )عیدالاضحیٰ کی تعطیلات پر ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن پر سیاحوں کا رش سیاحتی شعبہ سے وابستہ افراد کو دو ڈویژن میں 4 ارب روپے سے زائد آمدن ہوئی تاہم پٹرول کی قلت سےمشکلا ت پیش آئیں،12لاکھ سیاحوں کی پرفضا پہاڑی مقامات پر آمد ہوئی،محکمہ سیاحت کے مطابق کہ ملاکنڈ ڈویژن میں سوات میں صرف عید تعطیلات میں 5لاکھ 50ہزار سے زائد سیاحوں نے رخ کیا۔گلیات میں 2 لاکھ سے زائد گاڑیاں اور 10 لاکھ سے زائد سیاح داخل ہوئے۔کاغان میں 3 لاکھ سے زائد گاڑیوں میں 12 لاکھ سے زائد سیاحوں نے پر فضا مقامات کا رخ کیا۔17 جولائی سے 24 جولائی تک سیاحوں کی کثیر تعداد نے صوبے کے سیاحتی مقامات پر عید تعطیلات گزاری۔ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے علاوہ دیگر جنوبی اضلاع میں مقامی لوگوں نے اپنے ضلع کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ایک لاکھ سے زائد سیاح شمالی وزیرستان کے علاقہ رزمک عید منانے گئے۔ایام عید کے دوران مقامی لوگوں کے روزگار و آمدن میں اضافہ ہوا۔سیاحتی شعبہ سے وابستہ افراد کو دو ڈویژن میں 4 ارب روپے سے زائد آمدن ہوئی لاکھوں کی تعداد میں سیاح اب بھی صوبے کے سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح کر رہے ہیں تاہم سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو پٹرول کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

تازہ ترین