• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہ نہ ملی توتحریک انصاف کی حکومت کیلئے چندہ مانگیں گے،ینگ ڈاکٹرز

لاہور(خصوصی نمائندہ)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن میو ہسپتال نے اگلے منگل کو پی ٹی آئی کی حکومت کے لیے چندہ مانگنے کا اعلان کر دیا اپنے بیان میں وائے ڈی اے نے کہا ہے کہ میو ہسپتال میں 5 ماہ سے 80 سے زائد ڈاکٹرز تنخواہ سے محروم ہیں اور اس کے لئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی ینگ ڈاکٹرز نے یہ اعلان کیا ہے کہ اگر ان ڈاکٹرز کو ہفتے میں ہسپتال کی جانب سے تنخواہ نہ ملی تو وہ اگلے منگل کو احتجاجاً ہسپتال کے ڈاکٹرز سے ڈین اور پی ٹی آئی کے لیے چندہ مانگیں گے۔
تازہ ترین