• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے ہر فرد کی جائیداد آن لائن ڈکلیئر ہوگی، کمشنر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب بھر میں رجسٹرڈ حقداران زمین میں شناختی کارڈ نمبر درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی زیر صدارت ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر ملتان نے کہا کہ پنجاب بھر میں ملتان ڈویژن رجسٹرڈ حقداران زمین میں شناختی کارڈ نمبر انٹری میں سرفہرست ہے۔ تمام جمع بندیوں میں زمین کے مالک کا شناختی کارڈ درج کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے ہر فرد کی جائیداد آن لائن ڈکلیئر ہوگی کمشنر ملتان نے کہا کہ ریونیو ریکوری کے اہداف بہتر بنائے جائیں، گرداوری نظام کے ساتھ نمبرداری نظام کی بحالی محکمہ مال کی بہتری کی جانب اہم قدم ہے۔ عوام کو ریونیو سروسز ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے قانونی گوئی سطح پر ڈویژن کے 70 دیہی مرکز مال فعال کئے جاچکے ہیں جبکہ پٹوار سرکل میں700سے زائد دیہی مرکز مال بنائے جائیں گے،اسسٹنٹ کمشنر جنرل مبشرالرحمن، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو خالد مسعود ستی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین