• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں سعید عدنان صدیقی کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید عالمی وبا کورونا کے شکار ساتھی اداکار عدنان صدیقی کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

ہمایوں سعید نے اپنی انسٹا اسٹوری پر عدنان صدیقی کے کورونا کا شکار ہونے سے متعلق پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’میری دعا ہے کہ اللہ آپ کو جلد صحتیاب کرے! جلدی ٹھیک ہوجائیں ۔‘

واضح رہے کہ اداکار عدنان صدیقی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اس خبر سے آگاہ کیا تھا کہ وہ کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئےہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایاتھا کہ ’آج میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا کی ہلکی علامات ہیں، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔‘

واضح رہے کہ ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

تازہ ترین