• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ویسٹ انڈیز پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آج مدمقابل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز ہارنےوالی پاکستان کرکٹ ٹیم اب ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک اور مشکل سیریز میں ایکشن میں نظر آئے گی۔چار میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 بدھ کی شب بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم زبردست فارم میں ہےاس کے پاس اس فارمیٹ کے بہترین میچ ونرز ہیں۔ لیکن پاکستان کے خلاف سیریز سے ایک دن قبل آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیمیں اب تک 5 ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل چکی ہیں، 4پاکستان اور صرف ایک ویسٹ انڈیز نےجیتی ہے ۔ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے مابین اس فارمیٹ کے 14 میچز ہوچکے ہیں،11 پاکستان اور 3 ویسٹ انڈیز نے جیتے ہیں۔

تازہ ترین