• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہور کی دوسری شکست، آج وطن واپسی، سوئمر حسیب بھی ہار کر باہر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اولمپکس بیڈ منٹن میں حصہ لینے والی قومی خاتون کھلاڑی ماہور شہزاد بدھ کو وطن واپس پہنچیں گی۔ منگل کو انہیں اپنے گروپ ایل کے دوسرے میچ میں بھی برطانیہ کی کرسٹی گلمور سے 14-21 اور 14-21 سے شکست ہوگئی۔مقابلہ 31 منٹ تک جاری رہا۔ ماحور شہزاد نے ٹوکیو اولمپکس میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کی تھی۔دوسری جانب قومی چیمپئن پیراک طارق حسیب بھی اولمپکس سے باہر ہوگئے، وہ 100میٹرز فری اسٹائل کی ہیٹ میں چھٹے نمبر پر رہے، تاہم مجموعی طور پر ان کی 62 ویں پوزیشن رہی۔

تازہ ترین