• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جواد پال رجسٹرار سپریم کورٹ اور ندیم محبوب ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعظم آفس تعینات

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کےگریڈ 21 کے افسر جواد پال کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کر دیا ہے۔ جواد پال ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم آ فس تعینات تھے۔ ان کی تقرری تین سال کیلئے کی گئی ہے جو یکم اگست سے موثر ہوگی ۔ پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ندیم محبوب کو ان کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم آفس تعینات کیا گیا ہے۔ ندیم محبوب اس سے قبل پنجاب میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

تازہ ترین