• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر خوار بچے اور والدہ کو بیدردی سے قتل کرنیوالے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) تھانہ چونترہ پولیس نےشیر خوار بچے اور اس کی والدہ کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ تھانہ چونترہ کے علاقہ مہوٹہ موہڑہ میں ہفتہ کو 14 ماہ کے بچے کو اس کی والد ہ کے سامنے تیز دھار آلے سے وارکرکے قتل کردیاگیاتھا جب کہ اس کی والدہ نسیم بی بی شدیدزخمی ہوگئی تھی جوبعدازاں اتوارکوہسپتال میں دم توڑگئی تھی سفاکانہ واردات کے بعدملزم 23سالہ واجدعلی فرارہوگیاتھا ، ملزم کی گرفتاری کے لئے سی پی او کی زیر نگرانی پولیس ٹیموں نے مختلف جگہوں پرریڈکئے اوربالآخرملزم واجد علی کو 72گھنٹوں کے اندر گرفتارکرلیاگیا، ذرائع کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایاکہ اس کے گزشتہ چارسال سے مقتولہ سے تعلقات تھے جووہاڑی کی رہنے والی تھی اوریہاں اپنی فیملی کے ہمراہ بھیک مانگتی تھی ملزم نے پولیس کوبتایاکہ مقتولہ اس سے شادی کرنے کے لئے زورڈال رہی تھی جب کہ وہ اس سے سات برس بڑی تھی اوروہ شادی نہیں کرناچاہتاتھا ، ہفتہ کووہ اسے ویران جگہ لے گیاجہاں اس نے مقتولہ سے زیادتی کی اوربعدازاں خنجرسے اس پروارکیاجواس کے بیٹے کولگا وہ اس کے بیٹے کوقتل نہیں کرناچاہتاتھاغلطی سے اسے خنجرلگ گیاجوجان لیواثابت ہوا،بعدازاں اس نے نسیم بی بی پروارکیاجواس کی موت کاسبب بنا ،پولیس نے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمدکرلیاہے ۔ادھرسی پی اومحمد احسن یونس نے کہاہے کہ درندہ صفت ملزم سے تفتیش کر کے واقعہ کے حقائق اور محرکات کو سامنے لایا جائے گا، ملزم کی سفاکیت نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا، ایسا ملزم کڑی سزا کا مستحق ہے۔
اسلام آباد سے مزید