• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منکرین ختم نبوت کوآئین وقانون کاپابندکیاجائے،علماء

لاہور(وقائع نگار خصوصی )علماء نے کہاکہ قانون نافذ کر نے والے ادارے منکرین ختم نبوت کو پاکستان کے آئین وقانون کا پابند بنا نے میں اپنا فرض ادا کریں ،قر بانی شعائر اسلام میں سے ہے اس عمل کو غیر مسلم نہیں کرسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد امجد خان، علامہ رانا شفیق پسروری، مولانا صفی اللہ، مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولانا نعیم الدین،مولاناغلام مصطفیٰ، مولانا جمیل الرحمن اختر،مولانا محب النبی،مفتی عبد الحفیظ،مولانا عبدالنعیم اور دیگر اپنے مشترکہ بیان میں کیا علماء نے کہاکہ امت مسلمہ نے سب سے زیادہ قر بانیاں عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت کے تحفظ کے لیےدی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قوم عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کر نا اپنا فرض منصبی سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ علماء اور عوام منکرین ختم نبوت کا ہر جگہ تعاقب جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین