• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ تعلیمی کمیشن بارے پیوٹا کی قومی کانفرنس 11 اگست سے شروع ہوگی

پشاور (خصوصی نامہ نگار)پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) کے زیر اہتمام اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے موجودہ حالات، نئے رجحانات اور مستقبل کے ممکنات کے موضوع پر تین روزہ قومی کانفرنس 11تا 13اگست باڑہ گلی سمر کیمپ ہوگی۔پیوٹا کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ذاکر اللہ جان اور لٹریری سیکرٹری ڈاکٹر عمران احمد ساجد کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کانفرنس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ۔ کانفرنس کے پہلے دو دن سینئر محققین اپنے مقالے پیش کریں گے جبکہ تیسرے دن نوجوان محققین کو دیا جائے گا ۔ کانفرنس کے تینوں دن شرکاء کو سیر و تفریح اور واک کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گےآخری روز موسیقی و کلچرل اور جشن آزادی فیسٹیول منعقد کیا جائے گا۔ جمعہ 6 اگست تک پشاور یونیورسٹی کے ٹیچرز کیلئے رجسٹریشن فیس تین ہزار روپے ، دوسروں کیلئے 6 ہزار روپے جبکہ آن سپاٹ رجسٹریشن کیلئے 10 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے جس میں رہائش و خوراک شامل ہوں گی ۔اجلاس میں میڈیا ، فنانس ،استقبالیہ، ایونٹ کمیٹیوں کوذمہ داریاںحوالہ کی گئیں ۔ کانفرنس میں اعلی تعلیم کے بین الصوبائی وزراء ، اعلی تعلیمی کمیشن کے عہدیدار اور فپواسا سمیت اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین سمیت وفاقی وزراء کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ کانفرنس میں دو درجن سے زائد مقالے پڑھے جائیں گے۔
تازہ ترین