• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید ترین الیکٹرانک فیس ماسک تیار

جنوبی کوریائی کمپنی نے مائیک اور ایئرپیس سے لیس جدید ترین الیکٹرانک فیس ماسک تیار کر لیا ہے۔

گزشتہ برس ہی جنوبی کورین کمپنی نے ایئر پیوریفائنگ ماسک متعارف کروایا تھا، جو ایئر فلٹرز اور پنکھوں سے لیس تھا، جو ہوا میں موجود 99.97 فیصد ذرات کو نکال دیتے ہیں۔

اب کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس ماسک کے اس نئے ورژن میں ایک چھوٹی اور ہلکی موٹر نصب کی گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ ماسک میں مائیکروفونز اور اسپیکرز بھی نصب ہیں جو ماسک پہننے والے فرد کی آواز کو ایمپلیفائی کریں گے۔

اس مقصد کے لیے فیس ماسک میں وائس آن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، ماسک میں نصب اسپیکر کے ذریعے یہ ٹیکنالوجی خود کار طریقے سے فرد کی آواز کو پہچان لیتی ہے اور اسے ایمپلیفائی کرتی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید