• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی مقبول ترین شخصیت اور لالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا کی بڑی بہن اور بلاگر سحر نے بھی منگنی کرلی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جنت مرزا کی بڑی بہن سحر نے اپنے منگیتر عُمر شہزاد کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی ہے۔


سحر نے منگیتر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’زندگی حسین ہے۔‘

اس کے علاوہ بھی اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے منگیتر عُمر شہزاد کے ساتھ دیگر تصویریں شیئر کی ہیں جن کے کیپشن میں اُنہوں نے اظہارِ محبت والے ایموجیز بنائے ہیں۔


دوسری جانب عُمر شہزاد نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سحر کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں دُنیا والا ایموجی بنایا۔


سحر اور عُمر شہزاد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو میں بھی ایک دوسرے کو مینشن کرتے ہوئے ’انگوٹھی‘ والا ایموجی بنایا جس کا مطلب ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے سے منگنی کرلی ہے۔

یاد رہے کہ جنت مرزا کی بڑی بہن سحر بلاگر ہیں اور اُن کا اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے جبکہ عُمر شہزاد موسیقار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل اور حال ہی میں لالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 16 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 16 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

تازہ ترین