• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے ایم پی اے نذیر چوہان کو ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم کے سامنے پیش کر دیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے حکام نذیر چوہان کا بیان ریکارڈ کریں گے۔

ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف ایف آئی اے نے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔

اسی مقدمے کے تحت نذیر چوہان کو آج ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے۔

مقدمہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ نے درج کیا ہے جس میں 2 افراد جاوید بٹ اور وسیم راجہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں ان دونوں افراد کو سوشل میڈیا کا صحافی بتایا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نذیر چوہان نے سوشل میڈیا پر شہزاد اکبر کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی۔

شہزاد اکبر کی جانب سے کٹوائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نذیر چوہان نے میرے مذہبی عقائد کو نشانہ بنایا ہے، ایف آئی اے کی انکوائری میں ثابت ہوا کہ نذیر چوہان نے افواہ پھیلائی۔

تازہ ترین