• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لاہور میں ایف آئی اے کی ٹیم نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے نذیر چوہان کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نذیر چوہان کو سائبر کرائم کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل نذیر چوہان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی تھی۔

مقدمہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ نے درج کیا، جس میں 2 افراد جاوید بٹ اور وسیم راجہ کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں ان دونوں افراد کو سوشل میڈیا کا صحافی بتایا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق نذیر چوہان نے سوشل میڈیا پر شہزاد اکبر کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی۔

شہزاد اکبر کی جانب سے کٹوائی گئی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ نذیر چوہان نے میرے مذہبی عقائد کو نشانہ بنایا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ ایف آئی اے کی انکوائری میں ثابت ہوا کہ نذیر چوہان نے افواہ پھیلائی۔

تازہ ترین