• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا پیراک ایما نے 100 میٹر کا اولمپکس ریکارڈ قائم کردیا، جاپان تمغوں کی دوڑ میں آگے

کراچی/ٹوکیو ( اسٹاف رپورٹر/ جنگ نیوز) اولمپکس میں بدھ کو آسٹریلیا کی ایما میک کوئن نے ابتدائی رائونڈ میں100میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں نیا اولمپکس ریکارڈ قائم کردیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ 52.13 سکینڈز میں طے کرکےسارہ سوئسڑوم کا 52.62 سیکنڈز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہیں گولڈمیڈل کیلئے فیورٹ سمجھا جارہا ہے۔ وہ ٹوکیو میں ایک گولڈ اور ایک برانز میڈل جیت چکی ہیں۔ ادھر مقابلوں میں امریکی خواتین ٹیم نے3x3باسکٹ بال میں گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ مردوں کے فائنل میں لٹویا نے روس کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ تمغوں کی دوڑ میں جاپان بدستور سر فہرست ہے جس نے 13گولڈ، چار سلور اور پانچ برانز میڈلز جیت لئے ہیں، چین بارہ گولڈ کے ساتھ دسورے اور امریکا گیارہ گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ بدھ کو مردوں کے فٹبال میں برازیل نے سعودی عرب کو جنوبی کوریا نے ہنڈروس کو مصر نے آ سٹریلیا کو ، جاپان نے فرانس کو اور میکسیکو نے جنوبی افریقاکو شکست دی۔ مردوں کے ہاکی مقابلے میں ارجنٹائن نے چین ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ،اسپین نے جاپان کو ہرایا۔ خواتین مقابلے میں برطانیہ نے بھارت کو ناکامی سے دوچار کیا۔ روئنگ اسکلز خواتین میں رومانیہ نےاور مینز ڈبلز میں فرانس نے گولڈ میڈل جیت لیا، باکسنگ میں بھارت کی 30سالہ پوجا رانی نے75کے جی کے کوارٹر فائنل میں فتح حاصل کرلی۔ باسکٹ بال میں امریکا نےایران کو شکست دیویت لفٹنگ کے73کے جی میں چین کی شی زاہی یانگ نے گولڈمیدل جیت لیا، جنوبی کوریا نے اٹلی کو شکست دے کر تلوار بازی میں گولڈمیڈل جیتا،امریکا کی کیٹی لیڈکی نے1500میٹرز فری اسٹائل سوئمنگ میں گولڈ میڈل جیتا،ایک گھنٹہ پہلے خواتین کی 200 میٹر فری اسٹائل فائنل میں سلور میڈل جیتا تھا، جاپان کی اوہاشی یوئی نے دو دن کے اندر دوسرا گولڈ میڈل بھی اپنے نام کرلیا۔ جاپان کی اوہاشی یوئی نے 200 میٹر انفرادی میڈلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے جبکہ امریکا کی ایلکس والش نے سلور اور کیٹی ڈگلس نے برانز میڈل جیتا، اس سے قبل اوہاشی یوئی نے پیر کو 400 میٹر انفرادی میڈلے میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

تازہ ترین