• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہربان قربان نے مثالی زندگی بسر کی، حافظ اعجاز احمد

لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن کی سماجی شخصیت حاجی چوہدری محمد قربان کے نوجوان صاحبزادے مہربان قربان کی محفل چہلم منعقد ہوئی۔ اس موقع پر لوٹن سنٹرل ماسک کے خطیب علامہ حافظ اعجاز احمد نے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کے فلاحی کاموں کو خراج پیش کیا ،انہوں نے کہا مرحوم نےمثالی زندگی بسر کی، انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں خاموشی سے خیراتی کام کیے، ایسے کام ہی آخرت میں نجات اور بخشش کا باعث بنتے ہیں، اس موقع پر انہوں نے کشمیر کی آزادی اور استحکام پاکستان کے لیے دعا کی ۔قاری شبریز نے مہربان قربان کی یاد میں منظوم کلام پیش کیا،محفل کا آغاز حافظ محمد اسلم کی تلاوت سےہوا،محفل میں حاجی چوہدری محمد شفاعت پوٹھی، چوہدری محمد اقبال، چوہدری محمد نثار، چوہدری صابر،چوہدری ولایت پوٹھی، صاحبزادہ چوہدری صابر، صوفی عارف،حاجی ملک پنوں خان، حاجی خادم، راجہ اسلم کیانی ودیگرعمائدین نے شرکت کی، حافظ فاضل اور حافظ فیض عالم نے بھی تلاوت کلام پاک کیسعادت حاصل کی ۔
تازہ ترین