لندن (سعید نیازی) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان نے ایرانی افواج کے سپریم کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو میرے دور حکومت کا واحد یادگار کارنامہ قرار دیاتھا
ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت کے حوالے سے کتاب لکھنے والے واشنگٹن کے 2 رپورٹروں فلپ رکر اور کیرول لیوننگ نےجنھوں نے وہائٹ ہائوس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے آخری مہینے کے حوالے سے ‘I can Fix It Alone – Donald Trump’s Catastrophic Final yeکتاب لکھی ہے یہ دعویٰ کیا ہے۔کتاب کے مصنفین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کے بارے میں یہ ریمارکس اپنے فلوریڈا والے مکان میں ایک انٹرویو کے دوران دئے۔ فلپ رکر اور کیرول لیوننگ کے مطابق ٹرمپ نے ان کو بتایا کہ سلیمانی کی ہلاکت حیرت انگیز واقعہ تھا ہم اس کیلئے ایک سال سے بھی زیادہ عرصے سے منتظر تھے۔
رپورٹروں کے مطابق ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے اس حوالے سے بات کی تھی ،ٹرمپ نے بتایا کہ وہ پاکستان کے عمران خان کے ساتھ ہیں وہ بہترین ایتھلٹ ہیں انھوں نے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کرکٹ کے جادوگر ہیں،وہ عظیم لیڈر اورخوبصورت انسان ہیں میں ان سے مل چکاہوں
مصنفین کے مطابق ٹرمپ نے عمران خان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سلیمانی کی ہلاکت پر کہاتھا کہ یہ میری زندگی کا اب تک کا سب سے بڑا کام ہوا ہے ،مصنفین نے ا س کے بعد کتاب میں اضافہ کیا ہے کہ اس سے ان کی ڈرامہ کرنے اور شیخیاں بگھارنے والی خاصیت کا پتہ چلتاہے۔
سلیمانی کی ہلاکت اپنی نوعیت کی دوسری بڑی شخصیت تھیں ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے 3 ماہ کے اندر جن کو ہلاک کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔اس سے قبل امریکی افواج نے26 اکتوبر2019کو داعش کے رہنما ابو بکر البغدادی کو ہلاک کیاتھا۔
فلپ رکر اور کیرول لیوننگ نے لکھا ہے کہ ایوان صدر کے اندر کی ایک مخبوط اور لمحہ بہ لمحہ بدلتی ہوئی فضا تھی ٹرمپ کے گرد موجود کلیدی لوگوں میں ڈاکٹر،جنرلز، سینئر مشیر اور ٹرمپ کی فیملی کے ارکان شامل تھے۔