• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ حمزہ نے علی امین گنڈاپور سے سوال کر دیا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے سوال پوچھ لیا۔

اپنے بیان میں عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ کیا کوئی روشنی ڈالے گا کہ بانی کی رہائی کے لیے کس لائحہ عمل کا کل یا آج اعلان ہوا ہے؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟ 5 اگست کے مقابلے میں 90 دن کا پلان کہاں سے آیا ہے؟

خیال رہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو بہ یک وقت مذاکرات کی پیش کش اور 5 اگست کو احتجاج کی کال بھی دے دی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ احتجاج کی کال بانیٔ پی ٹی آئی نے دی ہے، 90 دن میں تحریک آر یا پار کر لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سسٹم کے بینی فشریز اور ہائی جیکرز بیٹھ کر بات کریں، دلائل سے ثابت کریں کہ ملک کے خلاف سازش کس نے کی؟ کچھ ثابت ہو تو سزا صرف پی ٹی آئی نہیں، ہر اُس فریق کو ملے، جس جس کی غلطی سامنے آئے۔

قومی خبریں سے مزید