• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میرا بھی ملک ہے: شنیرا کا ناقدین کو جواب

کراچی کے علاقے کورنگی میں اغوا اور تشدد و زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کے قتل پر سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اُن کی آواز روکنے پر ناقدین کو کرارا جواب دے دیا ہے۔

شنیرا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کراچی کے علاقے کورنگی میں اغوا اور تشدد و زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کے قتل سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’میرے گھر سے 15 منٹ کی دوری پر آج 6 سالہ بچی کا ریپ اور قتل ہوا۔‘

شنیرا نے ناقدین (جو کہ انہیں پاکستان کا منفی رخ دکھانے سے روک رہے ہیں) کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان میرا بھی ملک ہے، میں یہاں اس گندگی کو روکنا چاہتی ہوں اور میں اس وقت تک نہیں رکوں گی جب تک یہ ختم نہیں ہوتی۔‘

خیال رہے کہ کورنگی کے زمان ٹاؤن میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی کمسن بچی کی لاش کچرے سے برآمد ہوئی تھی۔

جس پر شنیرا نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ آخر کب ہمارے ملک پاکستان سے اس درندگی کا خاتمہ ہوگا؟

تازہ ترین