• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کو بھی پتہ چل چکا ہے کہ الیکشن اب 2023میں ہی ہوں گے،چوہدری محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو بھی پتہ چل چکا ہے کہ الیکشن اب 2023میں ہی ہوں گے۔

گورنر پنجاب کی سیالکوٹ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پارٹی ورکرز اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام اپوزیشن کے بیانیہ نہیں حکومتی بیانیہ کیساتھ متحد کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار اقتدار نہیں ملک وقوم کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر کام ہورہا ہے، عمران خان مدینہ کی ریاست کے مشن میں کامیاب ہوں گے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سیالکوٹ میں کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے، کورونا کے باوجود پاکستان معاشی خوشحالی کی جانب گامزن ہوچکا ہے۔

تازہ ترین