• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباسی اسپتال، کووڈ۔19 ایمرجنسی وارڈ میں مزید 25 بیڈز اور مانیٹرز کا اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ عباسی شہید اسپتال کے کووڈ۔19 ایمرجنسی وارڈ میں مزید 25 بیڈز اور مانیٹرز کے اضافے کے بعد وارڈز میں بیڈز کی تعداد 82 ہوگئی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عباسی شہید اسپتال میں جے ڈی سی کی جانب سے فراہم کئے گئے 25نئے مانیٹرز اور 500 پی پی کٹس سمیت دیگر طبی آلات کی فراہمی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، علاوہ ازیں جراثیم کش اسپرے مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہوئے لئیق احمد نے کہا ہے کہ مون سون سیزن میں مکھیوں، مچھروں اور دیگر جراثیم کے خاتمے اور افزائش کو روکنے کے لئے سول سوسائٹی کے تعاون سے شہر بھر میں بھرپور جراثیم کش اسپرے مہم شروع کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین