• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی ہوئی تو میں بہت گھبرا گیا تھا،اب کافی سیدھا ہوگیا ہوں، ہمایوں سعید

کراچی (آئی این پی) معروف اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کے بعد بہت گھبرا گئے تھے اس لیے اب کافی سنجیدہ ہو گئے ہیں۔ہمایوں سعید کا ایک دلچسپ کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے بچپن، لڑکپن اور شادی کے بعد زندگی سے متعلق بات کر رہے ہیں۔ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہمایوں سعید ایک ٹاک شو میں موجود ہیں اور ان کے ساتھ ان کے دیگر ساتھی اداکار بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔اس دوران اداکار ہمایوں سعید کا بتانا ہے کہ وہ اپنے بچپن میں بہت معصوم اور سیدھے ہوا کرتے تھے۔ہمایوں سعید نے کہا کہ جب وہ 14 ، 15 سال کے ہوئے تو بہت شیطانیاں سیکھ گئے تھے اور شرارتی ہو گئے تھے، مگر جب ان کی شادی ہوئی تو وہ بہت گھبرا گئے تھے اور شادی کے بعد کافی سیدھے ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین