• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن نے سازش کرنا ہے، عوام کو سی پیک سے پیار ہے، عاصم باجوہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ)چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن نے اپنی کوشش کرتے رہنا ہے اور پاکستان کے عوام سی پیک سے پیار کرتے ہیں، ہم نے افغان بارڈر پر جو تجربہ کیا ہے فینسنگ کا وہی کام ایران بارڈر پر بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ یہ گوادر فری ژون ہے یہاں پر چائنہ بزنس سینٹر ہے اس کے علاوہ فیکٹریز ہیں ٹیشو کلیچر لیب ہے جو بنیادی طور پر تجربہ کر رہے ہیں کہ کیا کیا پلانٹ یہاں پر گرو کرسکتے ہیں تاکہ اسی پورے ریجن میں لگائے جاسکیں ۔کہا جاتا ہے پاکستان مزید ڈیڈ ٹریپ میں چلا جائے گا اس کا جواب دیتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے یہ ایک پروپیگنڈہ ہوتا ہے پاکستان کا جتنا ایکسٹرنل ڈیڈ ہے یہ تقریباً ساڑے پانچ فیصد سے بھی کم ہے چائنیز لونز ہیں یا چائنیز پے بیک ہے جو ہم نے کرنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید