سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر پونے 8 فی صد سے زائد ہو گئی۔
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 537 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 86 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 489 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 79 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 295 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 62 ہزار 723 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 117 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 38 ہزار 843 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 58 ہزار 203 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 59 لاکھ 36 ہزار 674 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 49 ہزار 634 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 78 لاکھ 75 ہزار 999 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 77 ہزار 231 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 947 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 55 ہزار 483 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 19 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 213 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 444 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 86 ہزار 945 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 799 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 30 ہزار 162 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 327 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 819 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 622مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 8 ہزار 8 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 137 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔