• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں روزانہ 2 ہزار سے زائد کورونا مریض سامنے آ رہے ہیں: مرتضی وہاب


حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں روزانہ 2 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض آ رہے ہیں۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حکومتِ سندھ مرتضیٰ وہاب نے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اس وقت حالات بڑے تشویش ناک ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جب ہم لاک ڈاؤن کا کہتے تھے تو پی ٹی آئی حکومت منع کرتی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر کہہ سکتے ہیں کہ لوگ کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں، عملاً ایسا نہیں ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ سندھ میں ہی نہیں پاکستان بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو لیڈر ایس او پیز پر عمل کی بات کرتے ہیں وہ حقیقت سے بہت دور ہیں۔

تازہ ترین