انوپم کھیر بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں سے ایک ہیں، تاہم وہ اپنے سے بھی سینیئر ہیمامالینی کے ساتھ کام کرنے کو اپنا خواب پورا ہونا تصور کرتے ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انوپن نے اپنی فلم وجے کی یادیں شیئر کیں، اس فلم میں انھوں نے اپنے سے 7 سال سینیئر اداکارہ ہیما مالینی کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی فلم وہ راجیش کھنا کے سسر بھی تھے، اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ انوپن کی اس وقت عمر صرف 33 برس تھی۔
سوشل میڈیا پر فلم کا کلپ شیئر کرتے ہوئے انوپم نے لکھا کہ میں 33 سال کا تھا، جب میں نے فلم وجے میں ہیما مالینی کے والد اور راجیش کھنا کے سسر کا کردار نبھایا تھا۔
انھوں نے اپنا یہ خواب پورا ہونے کو اس طرح بیان کیا کہ جب میں کالج میں ہوا کرتا تھا تو ہیما مالینی کا آٹوگراف لینے کے لیے مجھے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ یہ ان دنوں کی بات تھی جب ہیمامالینی فلم ہمیں تم سے پیار ہے کہ شوٹنگ کے لیے شملا میں تھیں۔
انوپم نے آخر میں لکھا کہ میں وہ مزیدار ڈائیلاگ بولنا نہ بھول جاؤں "کچھ بھی ہوسکتا ہے"۔