• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو سہولیات دے رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو سہولیات دے رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے ملک کے بڑے چیمبرز آف کامرس کے صدور نے ملاقات کی۔

اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق عمران خان نے کہا کہ حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو سہولیات دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے تجارتی خسارہ کم اور زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ صنعتوں کو سہولیات دینے سے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا اور ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے نظام کی بہتری کیلئے اصلاحات جاری ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اس عمل میں تیزی اور بہتری آئے گی۔

اعلامیے کے مطابق ملک کے تمام چیمبرز آف کامرس نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق حکومت و کاروباری برادری کا مشاورت سے ٹیکس ریونیو بڑھانے کی حکمت عملی بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

تازہ ترین