• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں سیاسی عہدوں کا کیا ریٹ ہے؟ فرخ حبیب

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آزادوجموں کشمیر کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے کوئی مقابلہ تھا ہی نہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ہمیشہ کیلئے دوسرے،تیسرے نمبر اور اپوزیشن لیڈر کے لئے مقابلہ رہے گا۔

بلاول صاحب تو گلگت بلتستان میں بھی ایسے ہی گلا پھاڑ پھاڑ کر تقریریں کرتے تھے وہاں سے بھی شکست سے دوچار ہوئے اور آزاد کشمیر میں بھی منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،آج دونوں پارٹیاں دھاندلی کا رونا رو رہی ہیں،کیا دونوں پارٹیوں کی جیتی ہوئی نشستوں پر دھاندلی نہیں ہوئی؟ بلاول بتائیں کہ سندھ حکومت میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیر بنانے کا کیا ریٹ ہے؟

جمعہ کو بلاول زرادری کے بیان پر اپنے ردعمل میں فرخ حبیب نے کہا کہ ماضی کی طرح ان انتخابات میں بھی ن لیگ کی طرح پیپلز پارٹی نے بھی خوب پیسہ لگایا،ان کا خیال تھا کہ ہم جیت کر پیسہ بنا لیں گے،پیپلز پارٹی پاکستان میں تو پی ٹی آئی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکی،آزاد کشمیر میں بھی کچھ بگاڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب، کون سی اپوزیشن جماعتوں کی بات کررہے ہیں،تیسرے نمبر پر ن لیگ ہے اور آپ تو ن لیگ اتحاد سے مرضی سے الگ ہوئے تھے، اب کیسے تھوکے ہوئے کو چاٹیں گے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ بلاول صاحب، یہ بتائیں کہ سندھ حکومت میں اسپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیر بنانے کا کیا ریٹ ہے؟

تازہ ترین