• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرے روز بھی نذیر چوہان کو پنجاب اسمبلی نہ لانے پر اسپیکر پھر برہم

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوسرے روز بھی نذیر چوہان کو پروڈکشن آرڈرز پر پنجاب اسمبلی نہ لانے پر ا سپیکر چوہدری پرویز الٰہی پھر برہم ہوگئے۔ اجلاس تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ کے بعد پانچ منٹ میں ہی ملتوی کردیا۔ سپیکر نے ایوان سے پوچھا کیا نذیر چوہان ایوان میں پہنچے ہیں؟ ایوان کی جانب سے جواب آیا نہیں پہنچے۔ پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے پر اپوزیشن اور ترین گروپ کے ارکان نے ’شیم شیم‘ کے نعرے لگائے اور اجلاس ملتوی کردینے کے سپیکر کے فیصلے کا ڈیسک بجاکر خیرمقدم کیا۔ ن لیگ کے مطالبے پر محکمہ زکوٰۃ و عشر کی مایوس کن کارکردگی کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔ ادھر اپوزیشن اراکین پنجاب اسمبلی بلال فاروق تارڑاور چودھری عادل بخش چٹھہ نےپہلی بار مشترکہ تحریک استحقاق اسمبلی میں پیش کردی۔ تحریک کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نےدونوں اراکین کیساتھ بدتمیز ی ، بدکلامی کی اور تھانے میں حبس بے جا میں رکھ کرانکا استحقاق مجروح کیا ۔ اسمبلی نے تحریک کو استحقا ق کمیٹی کے سپرد کر کے ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تازہ ترین